ممبئی (جیوڈیسک) 1992 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ”خدا گواہ” کے خوبصورت گیت آج بھی فلم بینوں کے دلوں میں نقش ہیں۔ سری دیوی اور امیتابھ بچن کی بے ساختہ اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے۔ فلم کی بیشتر شوٹنگ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کی گئی۔
فلم کے پروڈیوسر منوج ڈیسائی نے خدا گواہ کے سیکیوئل پر کام شروع کر دیا ہے جس میں اداکار امیتابھ بچن اور سری دیوی فن کے جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔ امیتابھ بچن 2012 میں ریلیز ہونے والی سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
فلم بین ایک طویل عرصے بعد بالی وڈ جوڑی کو ایک ساتھ نمایاں کرداروں میں پرفارم کرتے سکرین پر دیکھیں گے۔