سری دیوی نے منفی کردار کی پیشکش ٹھکرا دی

Sri Devi

Sri Devi

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ سری دیوی نے بالی وڈ میں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے منفی کردار کی پیشکش مسترد کر دی۔ بالی وڈ نگری میں 15 سال بعد فلم انگلش ونگلش سے کم بیک کرنے والی سری دیوی پچاس سال کی ہو چکی ہیں۔ لیکن اب بھی ان کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ جبھی تو On Rock اور Kai Poche جیسی منفرد فلمز کے ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی نئی فلم فتور میں منفی کردار کی آفر ٹھکرا دی۔

سری دیوی نے 90 کی دہائی میں فلم جدائی میں ایک لالچی عورت کا کردار نبھایا تھا جسے وہ اپنی سب سے بڑی غلطی مانتی ہیں۔ ایور گرین سری دیوی اپنی اس غلطی کو دہرانا نہیں چاہتی، اسی لئے انگلش ونگلش کی طرز پر کسی منفرد کردار کی پیشکش کا انتظار کر رہی ہیں۔