سری لنکا نے افغانستان کو ایک سو انتیس رنز سے شکست دیدی

Sri Lanka

Sri Lanka

ڈھاکا (جیوڈیسک) کرکٹ کی ایشیائی جنگ میں سری لنکا نے افغانستان کو ایک سو انتیس رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنا لی۔

میر پور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کے خلاف دو سو چون رنز جوڑے کمار سنگا کارا کی تجربہ کاری نے 76 رنز کا اضافہ کیا۔ جواب میں افغانی بلے باز وکٹ پر دم نہ مار سکے آٹھ پر انہیں پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، 73 کے ٹوٹل پر ان کی آدھی ٹیم میدان چھوڑ گئی جبکہ تمام بیٹسمین کی پیش قدمی ایک سو چوبیس تک محدود ہو گئی۔

اجنتھا مینڈس اور پریرا نے تین تین شکار کیے۔ ایک سو انیتس رنز کے بھاری مارجن نے آئی لینڈرز کو ایک بونس پوائنٹ کے ساتھ ایشیا کپ کا فائنلسٹ بنا دیا۔