سری لنکا کے خلاف غلطیاں نہیں دہرائیں گے: شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) قومی آل رانڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں پہلے ہونے والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

دبئی روانگی سے قبل کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیم جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پروٹیز کے خلاف ہوم سیریز جیت کر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ سری لنکا کو بھی ہرائیں گے۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں پاکستان کیلئے ہر میچ جیتنا اہم ہے۔

نئے کھلاڑیوں کی وجہ سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ سٹار آل رانڈر کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹنگ میں کچھ غلطیاں ہیں جنہیں وہ دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز مشکل ہو گی۔