سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Pakistani Team

Pakistani Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصباح الحق کپتان ہوں گے۔پاکستان اورسری لنکاکے درمیان پہلا ٹیسٹ 31 دسمبر سے ابوظبی میں کھیلا جائے ہو گا۔

پاکستانی اسکواڈ میں جو کھلاڑی شامل ہیں ان میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ محمدحفیظ، خرم منظور، احمدشہزاد، شان مسعود، اظہرعلی، عدنان اکمل، راحت علی، سعیداجمل، محمدطلحہ، عمرگل، عبدالرحمان، اسدشفیق، جنیدخان اور یونس خان۔