لاہور (جیوڈیسک) محمد حفیظ کپتان برقرار، شعیب ملک، عبدالرحمان، ناصر جمشید ڈراپ، حارث سہیل، ذوالفقار بابر شامل، ٹیم 5 دسمبر کو یو اے ای روانہ ہو گی۔ 8 دسمبر افغانستان، 11 اور 13 دسمبر کو سری لنکا کیخلاف میچز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے جن کھلاڑیوں کو ٹی 20 کیلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں احمد شہزاد، صہیب مقصود، بلاول بھٹی، انور علی، محمد حفیظ کپتان، عمر اکمل وکٹ کیپر، شاہد آفریدی، سعید اجمل، جنید خان، ذوالفقار بابر، حارث سہیل، عمر امین اور سہیل تنویر شامل ہیں۔
جبکہ شعیب ملک، عبدالرحمان اور ناصر جمشید کو ٹی 20 سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیم 5 دسمبر کو یو اے ای کیلئے روانہ ہو گی جہاں وہ آٹھ دسمبر کو افغانستان کے خلاف ایک ٹی 20 میچ کھیل کر ٹور کا آغاز کرے گی۔
سعید اجمل نجی مصروفیات کے باعث افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکے گا جبکہ سری لنکا کیخلاف باقاعدہ سیریز کا آغاز 11 دسمبر سے پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔