سری لنکا نے اینجلو میتھیوز کو ون ڈے اور لستھ ملنگا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کر دیا

Malinga , Angelo Mathews

Malinga , Angelo Mathews

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز اور فاسٹ بالر لستھ ملنگا کو مارچ 2015 تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو مارچ 2015 تک ایک روزہ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جب کہ لہیرو تھری مانے ان کے نائب ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان دنیش چندی مل کی چھٹی کر کے فاسٹ بالر لستھ ملنگا کو مارچ 2015 تک ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ لستھ ملنگا کو گزشتہ ماہ بنگلا دیش میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور ان کی قیادت میں سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔