گال(جیوڈیسک) سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا،ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا یہ صرف دوسرا میچ ہے جس میں 8 سنچریاں بنیں۔گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں سری لنکا نے دوسری اننگز335 رنز چار کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کردی،تلکرتنے دلشان 126 اور پہلی اننگز میں بحی سنچری بنانے والے کمار سنگاکارا 105 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے محموداللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں ،دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کو 268 رنز کا ہدف ملا، لیکن میچ کے اختتام تک بنگلا دیش نے 1 وکٹ پر صرف70 رنز بنائے تھے۔2005 میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب ایک ٹیسٹ میچ میں آٹھ سنچریاں اسکور ہوئیں، سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 16 مارچ کو کولمبو میں شروع گا۔