سری لنکا کا بنگلہ دیش کو 333 رنز کا ہدف، بنگلہ دیش کی 84 پر 4 وکٹیں گر گئیں

Sri Lanka, Bangladesh

Sri Lanka, Bangladesh

میلبورن (جیوڈیسک) سری لنکا نے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 332 رنز بنائے۔ دلشان نے 161 اور سنگاکارا نے 105 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپننگ بلے باز تھریمانے نے 78 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ دلشان نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 146 گیندوں پر 22 چوکوں کی مدد سے 161 رنز سکور کیے۔

وکٹ کیپر بلے باز سنگاکارا نے 76 گیندوں پر 105 رنز کی طوفانی اننگ کھلی جس میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کوئی بائولر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں‌بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی , تمیم اقبال بغیر کوئی رن بنائے ملنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ,دوسری وکٹ 40 کے سکور پر گری جب سومیا سرکار 25 رنز بنا کر اینجلو میتھیوز کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں‌ کیچ آئوٹ ہوئے , تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی مومن الحق تھے جنہوں‌ نے صرف ایک سکور بنایا ,اس وقت بنگلہ دیش نے 84 رنز بنا لئے ہیں‌اور اس کے چار کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں‌۔۔