کراچی (جیوڈیسک) آج بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی افسوس ناک شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح، شاہد آفریدی اور عمر اکمل شکست کے ذمہ دار ہیں، پاکستان نے ایشیا کپ کا افتتاحی میچ سری لنکا کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا۔
محمد یوسف نے شکست کا ذمے دار بی ٹسمینوں کو قرار دیا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی۔