کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 4-1 شکست دے کر اپنے نام کر لی۔ ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنگ بیٹسمین تل کارتنے دلشان نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
تھرمانے ٹوٹل میں 68 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ کمار سنگاکار 75 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ 308 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مخالف ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ Ajantha Mendis اور Suranga Lakmal تین، تین کھلاڑی آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔