چندی گڑھ (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مایوس بھارتی شائقین نے یوراج سنگھ کے گھر میں شدید پتھراؤ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ٹیم کی جیت کی پہلے سے ہی تیاری کیے بیٹھے بھارتی شائقین کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر شدید مایوسی ہوئی اور اس غضے میں شائقین کی ایک بڑی تعداد چندیگڑھ میں یوراج سنگھ کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور شدید پتھراؤ کیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔