دبئی (جیوڈیسک) ہوا وہ ہی جس کا ڈر تھا مہمان ٹیم سری لنکانے دبئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کوبا آسانی 9 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کر لی ہے۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 جنوری سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 137 رنز کا ہدف سری لنکا نے با آسانی صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، کامیا ٹیم کے آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین کوشل سلواتھے انہوں نے 58 رنز بنائے، جبکہ کو رونا رتنے 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔