کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے آٹھویں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ کامقررہ وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق سابق صدرمہندراراجاپاکسے کی جماعت فریڈم پارٹی کو برتری حاصل ہے تاہم انتخابی نتائج کا حتمی اعلان جمعرات کو کیا جائیگا۔
ٹرن آئوٹ 65 فیصدتک رہا، کامیاب امیدوار ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے، ملک میں انتخابی مہم تقریبا پرسکون ہی رہی اور تشدد کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ سری لنکا میں پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوئی۔