پاکستان(جیوڈیسک)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اورعقیل خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں سری لنکن امپائر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
لاہور میں دونوں کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برما کے شہر میانمارمیں ایسا لگا جیسے سری لنکن ریفری ڈیوس کپ ٹائی کرانا ہی نہیں چاہتے تھے۔ نیوزی لینڈ کو بغیر کسی وجہ کے فاتح قرار دینے پردنیائے ٹینس حیران ہے۔ اعصام الحق نے کہا کہ وہ لندن میں آئی ٹی ایف کے آفیشلز سے ملاقات کر کے یہ ٹائی دوبارہ بحال کرانے کی کوشش کریں گے۔