برمنگھم (جیوڈیسک) برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم 48 اعشاریہ 1 اوورز میں 219 رنز بنا سکی۔
کپتان السٹر کُک ٹوٹل میں 56 رنز کا اضافہ کر سکے۔ سری لنکن ٹیم کی جانب سے لتیش ملنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم نے 220 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48 اعشاریہ 2 اوورز میں پورا کر لیا۔