سری لنکا میں جلاد نے تختہ دار دیکھنے کے بعد صدمے سے استعفی دیدیا

Gallows

Gallows

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن حکام کے مطابق محکمہ جیل نے گزشتہ سال دو پاکستانی مسلمانوں کی تقرری کی تھی لیکن وہ مہینوں تک کام پر نہیں آئے تب محکمہ نے نئے جلاد کو مقرر کیا گیا۔

حکام نے اس شخص کو پھانسی دینے والے آلات دکھانے سے قبل ایک ہفتے کی تربیت دی لیکن جیسے ہی جلاد نے وہ آلات دیکھے وہ پریشان ہو گیا اور وہاں سے چلا گیا۔

جیل كمشنر جنرل چدررتنا پلے گاما نے بتایا کہ استعفی دینے والا شخض 176 درخواست دہندگان کی فہرست میں تیسرا سب سے قابل درخواست گزار تھا۔