سری لنکا : سیلاب‘ تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک‘ 7 لاکھ سے زائد بے گھر

Sri Lanka

Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں بارشوں ‘ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک‘ سات لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے ملک کے ستر اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جہاں مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی ریلوں کے باعث سات افراد ہلاک اور سات لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔ بے گھر ہونے والوں کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کیلئے ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔