کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بیاسی ہو گئی ، سو افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔
سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے جاری تیز بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ، ایمرجنسی سروس کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بیاسی ہو گئی، جبکہ سو افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں ، سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا ۔
سیلاب اور بارشوں کے باعث پانچ لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ، متاثرہ افراد کو ادویات اور خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ ریسکیو اہلکار لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔