کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے مرکز کے مطابق آٹھ افراد لاپتہ جبکہ نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 30 ہزار کے قریب لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں تودے گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔