گال (جیوڈیسک) گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، نائٹ واچ مین سعید اجمل دن کے آغاز میں ہی آوٹ ہوگئے. گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بیٹسمینوں کا امتحان ہے، نائٹ واچ مین سعید اجمل صرف 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز ہو چکے ہیں۔ آخری روز پاکستان نےاپنی دوسری اننگز شروع کیں تو پاکستان کی 9 وکٹیں باقی تھیں جبکہ سری لنکا کا اسکور برابر کرنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو مزید 78 رنز درکار تھے۔
سری لنکا نے 9 وکٹ پر 533 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جس میں کپتان اینجلو میتھیوز کے 91 رنزاور میزبان ٹیم کے سنگاکارا ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے جبکہ سعید اجمل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین سنگا کارا کی ڈبل سنچری نے انہیں اس کھیل کے “ڈان” بریڈمین کے قائم کردہ ریکارڈ کے مزید قریب کردیا ہے، وہ ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔