سری لنکا نے بھارت کو شکت دے کر ورلڈ ٹی 20 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Sri Lanka

Sri Lanka

میرپور: سری لنکا نے باآسانی بھارت کو 6 وکٹوں سے شکت دے کر ورلڈ ٹی 20 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بنگلا دیش کے شہر میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکن بالرز کی جانب سے پوری اننگز کے دوران نپی تلی باؤلنگ کی گئی جس کے باعث بھارتی بلے بازوں کو کھل کو شاٹ کھیلنے کے مواقعے نہیں ملے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ ورات کوہلی نے آج بھی بہترین اننگز کھیلی اور 77 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں رویت شرما 29 اور یوراج سنگھ 11 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کے نوان کولاسکرا، اینجلومیتھوز اور رانجنا ہیراتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

131 رنز کے تعاقب میں 4 رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے باوجود سری لنکن بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔