پہلا ٹی 20، سری لنکا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Posted on February 10, 2016 By Mohammad Waseem کھیل
Sri Lanka and India
پونے (جیوڈیسک) سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم بھارت نے 101 رنز پر گھٹنے ٹیک دیئے۔
میزبان ٹیم پورے بیس اوور بھی نہ کھیل سکی اور گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر ہو گئے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت آٹھ بلے باز ڈبل فگر میں ہی نہ جا سکے۔
جواب میں آئی لینڈرز نے آسان ہدف اٹھارہ اوور میں آسانی سے پورا کر لیا۔ کپتان چندی مل پینتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کاپو گیدرا نے پچیس رنز بنائے۔
لنکنز نے پانچ وکٹ سے فتح سمیٹ کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت اپنے نام کر لی۔