سری لنکن ٹیم پر حملے سمیت دہشتگردی کے 30 مقدمات وزرارت داخلہ کو ارسال

Terrorist

Terrorist

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی 4 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں اس وقت انتہائی ہائی پروفائل کیسز پر مزید کارروائی کے لئے اب انہیں ملٹری کورٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کل 30 اہم کیسز کی لسٹ وزات داخلہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ان کیسز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم، ریسکیو 15، احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ، ایف آئی اے کی عمارت، مناواں ٹرینینگ سنٹر پر حملہ، ماڈل ٹائون حملہ اور جناح ہسپتال حملہ کیس کے علاوہ مذہبی منافرت پھیلانے کے دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔ اب ان کیسز کی سماعت ملٹری کورٹس میں ہوگی۔