سابق سری لنکن کرکٹڑ جے سوریا پر یونیورسٹی طلبا پر حملے کا الزام

Jayasuriya

Jayasuriya

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے سابق کرکٹر اور موجودہ وزیر سنتھ جے سوریا پر یونیورسٹی کے طلبا پر حملے کا الزام عائد ہوگیا۔ اپوزیشن جماعت کے رہنما جیانتھا ویموکھتی پیرمونا نے جے سوریا پر الزام عائد کیا ہے جب یونیورسٹی کے طالب علم ایک نمائش کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

تو جے سوریا نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کیا۔ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیف سلیکٹر جے سوریا نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں علاقے کا ممبر پارلیمنٹ ہوں، مقامی افراد کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے طلبا کے رویے کے خلاف احتجاج میں شریک ہوا مگر اس وقت ان کے ساتھ نہیں تھا جب یہ مبینہ واقعہ پیش آیا۔