سری لنکا : فوجی طیارہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

Aircraft Crash

Aircraft Crash

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں فوجی طیارہ گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ دارالحکومت کولمبو کے Ratmalana ائیر پورٹ سے روانہ ہوا تھا کہ اچانک اچانک گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔