گال ٹیسٹ: مصباح الحق 31 رنز پر آئوٹ، یونس خان کی 29ویں نصف سنچری

Younis Khan

Younis Khan

4 گال (جیوڈیسک) پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف وکٹوں پر 158 رنز بنا لیے، یونس خان نے ٹیسٹ کیرئیر کی 29 ویں نصف سنچری مکمل کر لی۔

گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا ۔ پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا۔احمد شہزاد زیادہ کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد اظہر علی میدان میں آئے۔

خرم منظور کی صورت میں ٹیم کو دوسرا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ وہ 3 رنز بنا کر پرساد کا شکار بنے۔ اظہر علی 5 چوکوں پر مشتمل 30 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ مصباح الحق 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یونس خان نے ٹیسٹ کیرئیر کی 29 ویں نصف سنچری مکمل کی۔پرساد اور رنگنا ہیراتھ نے دو دو کھلاڑوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔