کولمبو (جیوڈیسک) احتجاج سینئر پولیس افسر سے ملاقات کے بعد منسوخ کیا گیا، دفاتر میں ہڑتال بھی ختم سری لنکا میں مسلمانوں نے انتہاپسند بودھوں کے حملوں کے خلاف دی جانے والی احتجاج کی کال واپس لے لی، احتجاج پولیس کی اس تنبیہ کے بعد منسوخ کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کے نتیجے میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
سری لنکا میں مسلمانوں کی مذہبی جماعت ’’سری لنکن توحید جماعت‘‘ کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے عہدیداروں نے دارالحکومت کولمبو کے ایک سینئر پولیس افسر سے ملاقات کے بعد احتجاج کو منسوخ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان سرکاری و نجی دفاتر میں جاری ہڑتال بھی ختم کر رہے ہیں۔