لاہور (جیوڈیسک) قومی سلیکشن کمیٹی نے نوے فیصد ٹیم تشکیل دے دی ہے جب کہ وہاب ریاض سمیت چند کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ آج موصول ہو گی۔
بہتر رپورٹ آنے پر وہاب ریاض کو آخری تین ون ڈے میچز کے لیئے شامل کیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد عرفان کو شامل کئے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔
آل راونڈر بلال آصف کو بھی سکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔ عمر اکمل، حارث سہیل اور صہیب مقصود ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔