سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بوڑد کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا ایک میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز دی تھی جس پر ہمسایہ بورڈ کا کہنا ہے کہ بظاہر تجویز اچھی ہے اور انہیں ڈینائٹ ٹیسٹ میچ کیلنے پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہے۔
سری لنکن بورڈ کے مطابق کرکٹرز، بورڈ آفیشلز اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد پی سی بی کو اس فیصلے کے بارے میں حتمی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا اپنے ڈومیسٹک سطح پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کرا چکے ہیں۔