لاہور (جیوڈیسک) ٹیم انتظامیہ نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ ٹی 20 کے آخری میچ میںکپتان شاہد آفریدی کو آرام کا مشورہ دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کپتان شاہد آفریدی کو خراب کارکردگی پر آج کے میچ میں آرام دینا چاہتے ہیںاور ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو قیادت کے فرائض سونپنا چاہتے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ نے آج ٹی 20 میں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کے آخری میچ میں شاہد آفریدی کو آرام کا مشورہ تو دیا ہے لیکن ساتھ ہی فیصلے کا اختیار بھی آفریدی کو ہی دے ڈالا۔
مینجمنٹ کے اس فیصلے نے بوم بوم کو ایک اہم موڑ پر لاکھڑا کیا ہےکیونکہ سرفراز کی کپتانی میں ٹیم آج میچ جیت جاتی ہے تو بوم بوم کے مستقبل پر اس کے کیا اثرات پڑیں گے؟