گال (جیوڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفرازاحمد، احمد شہزاد، خرم منظور، اظہر علی،سعید اجمل، محمد طلحہ، جنید خان اورعبدالرحمان پر مشتمل ہے۔
1982 سے اب تک پاکستان اور سری لنکا 46 ٹیسٹ میں مدمقابل آچکے ہیں۔ سری لنکا گیارہ میچز میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان ٹیم نے 17 ٹیسٹ جیتے، 18 میچز بے نتیجہ رہے۔ گزشتہ 13 سال میں کھیلی گئی سیریز میں اسپنرز کا کردار نمایاں رہاہے۔
پاکستانی اسپن اٹیک نے 19 ٹیسٹ میں 123 وکٹیں حاصل کیں،تو سری لنکن اسپنرز کی وکٹوں کی تعداد 110 رہی ، اس بار بھی دونوں ٹیموں کا ٹرمپ کارڈ اسپنرز ہی ہوں گے۔
سعید اجمل نے سری لنکا کے خلاف 12 ٹیسٹ میں 57 کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں، جبکہ رنگانا ہیراتھ 15 ٹیسٹ میں 65 شکار کرچکے ہیں۔ گذشتہ روز کی بارش کے باعث آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔