کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے عوام پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 تک جاری رہے گا۔ پولنگ کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد عوام جوش و خروش اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
پولنگ کے لئے ملک بھر میں 12 ہزار 300 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 74 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ رواں برس صدارتی انتخابات میں غیرمتوقع شکست سے دوچار ہونے والے سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے آئندہ وزیراعظم بنیں گے۔