سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں پولارڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے

Pollard

Pollard

ویسٹ انڈیز (اصل میڈیا ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا جو کالی آندھی نے کیرون پولارڈ کے دھواں دھار چھکوں کے باعث 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ جس اوور میں پولارڈ نے اکیلا دھننجیا کو 6 چھکے مارے اس سے پہلے اوور میں دھننجیا نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔

دھننجیا نے ایک ہی اوور میں ایوائن لیوس، کرس گیل اور نکولس پورن کو تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

لیکن پھر اگلا اوور دھننیا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور پولارڈ نے انہیں 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ کر جیت ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈال دی۔

اس میچ میں پولارڈ نے 11 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پولارڈ نے ناصرف اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا بلکہ وہ یوراج سنگھ اور ہرشل گبز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔