سری لنکا : صدر نے پارلیمان تحلیل کر دی، قبل از وقت انتخابات ہونگے
Posted on November 11, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Maithripala Sirisena
کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ملکی پارلیمان کو ایک صدارتی حکم کے تحت برخاست کر دیا ہے۔
پارلیمان کو گزشتہ نصف شب تحلیل کیا گیا اور اس طرح قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
سری لنکا میں سیاسی بحران رانیل وکرمے سنگھے کو منصب وزارت عظمیٰ سے فارغ کرنے کے بعد پیدا ہوا تھا۔
اُن کی جگہ سابق صدر مہندا راجا پاکشے وزیر اعظم کا حلف اٹھا چکے ہیں۔
نئے وزیر اعظم کو اعتماد کا اکثریتی ووٹ لینے کے لیے جتنے اراکین پارلیمان کی حمایت حاصل ہوئی وہ مطلوبہ تعداد سے کم تھی۔
نئی پارلیمان کے لیے انتخابات اگلے سال جنوری میں منعقد کرائے جائیں گے۔
سری لنکا میں ملکی پارلیمان کے اراکین کی تعداد 225 ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com