سری لنکا: بارش سے تباہی، تودے گرنے پر 100 افراد ہلاک، 300 لاپتہ

Sri Lanka Landslides

Sri Lanka Landslides

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے وسطی علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے کے واقعات میں خدشہ ہے کہ کم از کم 100 افراد ہلاک جبکہ 300 لاپتہ ہو گئے۔

آفات سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ضلع بدولا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 140 مکانات زمین میں دھنس گئے ہیں۔زیادہ نقصان چائے کے باغات والے علاقے میں ہوا۔

موسم نسبتاً بہتر ہونے کے باعث پولیس، فوج اور فضائیہ نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔