سری لنکا میں موجود سعودی شہریوں کو وہاں سے کوچ کرنے کی ہدایت

Sri Lanka Police

Sri Lanka Police

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں پائی جانے والی کشیدگی اور غیر یقینی صورت حال میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے وہاں پر موجود تمام سعودی شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

سری لنکا میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں جاری موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ملک چھوڑ دیں۔

قبل ازیں سعودی عرب کی طرف سے سری لنکا میں موجوداپنےشہریوں‌سے کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد پیدا ہونےوالے حالات میں سعودی باشندے سری لنکا کے قانون کا احترام کریں اورسیکیورٹی کے حوالےسے اٹھائے گئےنئے اقدامات میں سری لنکا کی حکومت کا ساتھ دیں۔

سری لنکا کے وزیر مملکت کےمطابق انہیں اور سات دیگر عہدیداروں‌ کو انٹیلی جنس ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ ایسٹر پر ملک میں ہوٹلوں اور گرجا گھروں میں حملے کرنے میں ملوث گروہ ایک بار پھر حملوں کی منصوبہ بندی بنا رہی ہے۔

وزیرصحت راجیتا سیناراٹنا نے منگل کو بتایاکہ حکومتی وزیراء کو ملک میں ہونےوالے خود کش حملوں میں وہ ممکنہ طورپر نشانہ بن سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ “ایسٹر” کے موقع پر سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں میں 250 سے زاید افراد ہلاک ہوگئے تھے۔