لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ امارات میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے 16 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔
ٹیم کی قیادت ثنا میر کو سونپی گئی۔دیگر کھلاڑیوں میںسیدہ نین عابدی، بسمہ معروف،ندا رشید،جویریہ ودود،ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال، سدرہ نواز، اسماویہ اقبال کھوکھر، کانتا جلیل، سمعیہ صدیقی ، سعدیہ یوسف، کائنات امتیاز، ناہیدہ بی بی، ارم جاویداور نائلہ نذیر شامل ہیںجبکہ ریزرو کھلاڑیوں میںعالیہ ریاض، انعم امین، سدرہ امین اور ربیعہ شاہ کو رکھا گیا ہے۔چار رکنی ٹیم مینجمنٹ میں عائشہ اشعر منیجر، محتشم رشید کوچ، ابرا احمد ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ رفعت اصغر گل شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 7 سے 18 جنوری تک کھیلی جائیگی۔ شیڈول کے مطابق ٹیم سیریز میں حصہ لینے کیلئے 7 جنوری کو روانہ ہو گی۔