سری لنکا کے خلاف سیریز، پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد اور ٹرینر صبور احمد کو فارغ کردیا گیا جبکہ ڈیل نائلر کو فزیو تھراپسٹ اور ٹرینر مقرر ڈیو واٹمور کو ہیڈ کوچ، معین خان کو منیجر، جولین فاونٹین کو فیلڈنگ کوچ اور محمد اکرم کو بولنگ کوچ کر دیا گیا۔

ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کیلئے سیکیورٹی منیجر کے فرائض میجر اظہر عارف انجام دیں گے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کیلئے وسیم احمد کو سیکیورٹی منیجر مقرر کر دیا گیا۔