سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، حفیظ

Muhammad Hafeez

Muhammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے لئے کھلاڑیوں نے محنت کی، سری لنکا سے سیریز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا ٹور انتہائی کامیاب رہا ہے ، اس کامیابی کے لیے تمام کھلاڑیوں نے محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹی سمیت نئے کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی بہت بہتر رہی۔ ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی انفرادی کارکردگی بہتر رہی ہے، وہ اس فارمیٹ میں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا سیریز میں بھی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔