کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں بارشوں کے دوران سمندری لہروں نے 31 ماہی گیروں کی جان لے لی، درجنوں بدستور لاپتہ، ماہی گیروں کے سو سے زائد مکانات، کشتیاں تباہ سری لنکا میں حالیہ بارشوں کے دوران سمندری لہروں کی زد میں آکر 31 ماہی گیر ہلاک جبکہ دو دن گزرنے کے باوجود درجنوں لاپتہ ہیں۔
جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے محکمہ قدرتی آفات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں اور سمندری لہروں کے باعث تقریبا سو سے زائد مکانات اور ماہی گیروں کی کشتیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
نیوی اور ائر فورسز کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو اور سرچ آپریشن گزشتہ دو روز سے جاری ہیں اور اب تک 31 ماہی گیروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ درجنوں ماہی گیر بدستور لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔