سری لنکن سپنر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

kaushal

kaushal

دبئی (جیوڈیسک) سری لنکن سپنر تھرندو کشال کو مشکوک بولنگ ایکشن کے شبے میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوران آف سپنر سری لنکن بولر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا گیا جسے میچ آفیشل نے رپورٹ کرتے ہوئے اس حوالے سے سری لنکن مینجمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے تھرندو کشال کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ 22 سالہ تھرندو کشال نے سری لنکا کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اب تک وہ 6 ٹیسٹ میچز میں 24 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔