سری لنکا کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

Dilshan

Dilshan

سڈنی (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن قائد اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن اب ورلڈ کپ کے اہم میچز میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارا اصل ہدف میچ جیتنا ہے۔