سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

Sri Lanka, South Africa

Sri Lanka, South Africa

ہمبنٹوٹا (جیوڈیسک) ہمبنٹوٹا سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کی فتح کی صورت میں پاکستانی ٹیم رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہمبنٹوٹا میں شروع ہوگا،۔ مہمان جنوبی افریقی ٹیم ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔ تیسرے مقابلے میں میزبان سری لنکا کو شکست آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم کر دے گی جس کا فائدہ پاکستان کو ہو گا جو صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔