سری لنکا کی تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کو شکست

Sri Lanka

Sri Lanka

سری لنکن (جیوڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرا اور آخری ٹی 20 چھ وکٹ سے ہرا دیا۔ مہمان پروٹیز نے سیریز دو ایک سے جیت لی۔ ہمبن ٹوٹا میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پر ایک سو تریسٹھ رنز بنائے۔ ڈو پلیسس نے پچاسی رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔

ڈومنی اکاون رنز بنا کر بھی آٹ نہیں ہوئے۔ جواب میں میزبان سری لنکا کو سڑسٹھ رنز کا ذمہ دارانہ اوپننگ اسٹینڈ ملا جس سے فتح آسان ہو گئی۔ تلکا رتنے دلشان کے ناٹ آٹ چوہتر رنز نے ٹیم کو آخری فتح دلائی۔ تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔