سری لنکا (اصل میڈیا ڈیسک) سری لنکا میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
ملک کے قومی آفات مرکز کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 3 جون سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 66 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے اور 2 افراد لاپتہ ہیں۔
بیان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہےاور 5 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاقے کے متعدد مقامات کے لئے رسل و رسائل کے راستے مسدود ہیں اور آفت نے 2 لاکھ 45 ہزار افراد کو متاثر کیا ہے۔
سری لنکا بحری بیڑے نے ہنگامی امدادی کاروائیوں کے ساتھ تعاون کے لئے33 افراد پر مشتمل ٹیم کو علاقے میں متعین کر دیا ہے۔