سری لنکا کی انڈر 15 ٹیم بھارت سے ڈی پورٹ ، راجیہ سبھا میں ہنگامہ

Sri Lanka

Sri Lanka

چنئی (جیوڈیسک) بھارت نے سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چنئی سے ڈپورٹ کر کے وطن واپس بھیج دیا۔

سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم مقامی کلب کی دعوت پر تین ملکی سیریز کھیلنے کے لئے اتوار کو بھارت کے شہر چنئی پہنچی تھی، لیکن مقامی پولیس نے سیکورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر مہمان ٹیم کو آج صبح ڈپورٹ کر کے واپس سری لنکا بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن ویب سائٹ پر بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مضمون شائع کرنے پر بھارت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اسی وجہ سے مقامی پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔