سری لنکا میں نقاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Veil Ban

Veil Ban

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کی سنہالی بدھ مت بنیاد پرست تنظیم نے کابینہ کی طرف سے نفرت انگیز تقریروں پر پابندی کے باوجود نقاب پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سنہالا روایا کے کنویئر مگل کانڈے نے سداتھا تھانے گذشتہ دنوں نقاب یا برقعہ پوش مردوں کے بینک لوٹنے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لباس پر پابندی ہونی چاہئے جس کے ذریعے بینک لوٹنے کی وارداتیں ہوں۔ سیکورٹی کی بنیاد پر موٹر سائیکل سواروں کے چہرے کو مکمل ڈھانپنے والے ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ایک برقعہ پوش آدمی نے بینک لوٹنے کی کوشش کی اور منشیات کا سمگلر ایسا لباس پہن کر پولیس کو جل دے جاتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس کے پاس ایسے لباس میں چھپے مجرموں کی شناخت کرنے کیلئے کیا طریقہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی سیکورٹی کو لاحق خطرات کے پیش نظر نقاب کے پہننے پر پابندی لگائی جائے۔