کولمبو (جیوڈیسک)کولمبو سری لنکا نے باضابطہ طور پر دوسرے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا۔سری لنکا کے صدر مہندا راجا پاکسے نے دارالحکومت کولمبو سے دو سو کلومیٹر دور ضلع ہمبن ٹوٹا میں بنائے گئے Mattala Rajapaksa International Airport کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سری لنکا کے صدر نے کہا کہ اس ایئرپورٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ایئرپورٹ پر سالانہ 10 لاکھ مسافروں، 30 ہزار طیاروں کی آمدورفت اور 45 ہزارٹن کارگو کو لانے اور لے جانے کی گنجائش ہے۔