سری لنکن صدر کے بھائی کلہاڑی کے وار سے ہلاک

Sri Lanka

Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کے بھائی کلہاڑی کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ اے ایف پی کے مطابق جمعرات کے روز پرینتھا سری سینا پر انکے آبائی علاقے پولوناروا میں ہونیوالے حملے میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔

کولمبو گزٹ کے مطابق انکا کسی سے ذاتی جھگڑا تھا اور حملے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سری لنکا کے صدر اس وقت سرکاری دورے پر چین میں ہیں۔ 42 سالہ پرینتھا سری سینا ایک تاجر اور 12 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔

میتھری پالا نے سابقہ سری لنکن صدور کے برعکس انہوں نے اپنے خاندان والوں کو سرکاری سکیورٹی فراہم نہیں کی اور اپنی ذاتی سکیورٹی میں بھی خاصی کمی کی ہے۔